پیر نصیب چند کا مردان اور پشاور کرسچن کالونی کا دورہ،ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی

اتوار 4 ستمبر 2016 16:44

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے سابق صوبائی صدر پیر نصیب چند کا مردان اور پشاور کرسچن کالونی کا دورہ،ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی ۔پاک آرمی،فرنٹیئر کور اور پولیس نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے کرسچن کالونی پر حملہ پسپا کر دیا ۔ موجودہ صوبائی حکومت حکومتی امور چلانے میں ناکام جبکہ عوامی اعتماد کھو چکے ہیں۔

مردان ضلع کچہری اور پشاور کرسچن کالونی میں خون ریز واقعات حکومتی نا اہلی کا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیر نصیب چند نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مردان اور کرسچن کالونی پشاور پر امن فضاء کو ژراب کرنے کی ناپاک کوشش ہیں۔ قیام امن اور امن و امان کی فروغ کے کئے سیکورٹی فورسز اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیاں قابل قدر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مفادات کے برعکس محض اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے اور موجودہ حکمرانوان اور صاحب اقتدار نے صوبے کے عوام کو احساس محرومی سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ آئین کا حصہ ہے اور اقلیتی برادری کے حقوق کے حصوک اور ان کے تحفظ کے لئے پی پی پی ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں پر سیاست کرنے اور عوام کو سبز باغ دیکھا کر ورغلانے کی سیاست کا دور گزرچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :