تاجر برادری افواج پاکستان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ‘طارق فیروز

طاقتور ممالک کا ایشیاء میں جنگی خواب چکنا چور کرنے کی پاک فوج میں بھرپور صلاحیت موجود ہے

اتوار 4 ستمبر 2016 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ءانجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز نے کہا ہے کہ تاجر برادری افواج پاکستان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں افواج پاکستان اور سائنسدان ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں ، ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج نے ملک و قوم کا تحفظ دیاہے ، پاکستانی افواج اور سائنسدان اپنی عوام کے ساتھ مخلص ہیں اور پیشہ وارانہ صلاحیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ امریکہ ، اسرائیل اور بھار ت یہ بات بھول جائیں کہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کر کے ملکی ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تھرڈ ورلڈ وار کی طرف جا رہی ہے پہلی دو جنگیں یورپ میں لڑی گئی ہیں اور اب ایک سازش کے تحت تیسری جنگ عظیم ایشیا ء میں کھیلنے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایشین ممالک کے سربراہان کو اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے کہاکہ طاقتور ممالک کا ایشیاء میں جنگی خواب چکنا چور کرنے کی صلاحیت پاک فوج میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :