عوام نے دھرنوں اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری
اتوار 4 ستمبر 2016 16:40
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنوں اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ۔ لاکھوں لوگوں کو اکٹھا کرنے کے دعویدار چند ہزار افراد کو بھی جمع نہ کرسکے ۔
(جاری ہے)
عمران خان اور طاہر القادری ابھی تک عوام کے مزاج کو سمجھ نہیں سکے ہیں جنہوں نے دھرنوں میں کھل کر عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ لاہور اور پنڈی جیسے بڑے شہروں میں بھی مختلف سیاسی جماعتیں مل کر بھی چند ہزار سے زیادہ لوگوں کو باہر نہ لاسکیں جو ان سیاسی جماعتوں پرقوم کے عدم اعتماد اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں پربھرپور اعتماد کا اظہار ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے پے در پے شکستوں کے بعد بھی ابھی تک سبق نہیں سیکھا ہے انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے آئندہ الیکشن کا انتظار کرناچاہئے یہ فیصلہ عوام ہی کریں گے کہ انہیں وہ لیڈر شپ چاہئے جو عوام درد رکھتی ہے یا وہ قیادت جو دھرنوں اور ریلیوں کے ذریعے منفی سیاست کرکے عوام کے مسائل میں اضافہ کرنا چاہتی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.