Live Updates

احتساب مارچ کیلئے مال روڈ اور دیگر شاہراہوں پرکھڑے کئے گئے کنٹینرز ہٹا دئیے گئے

ضلعی انتظامیہ نے بینرز ، فلیکسز اتار لئے ،شاہراہوں سے گندگی کے ڈھیر بھی اٹھا لئے گئے

اتوار 4 ستمبر 2016 16:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف کے احتساب مارچ اور جلسے کے شرکاء کی حفاظت کیلئے مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پرکھڑے کئے گئے کنٹینرز ہٹا کر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے تقریباً تین بجے کے قریب جلسے کا اختتام کیا اور کارکنوں کی روانگی کے بعد صبح پانچ بجے کے قریب مال روڈ خالی ہونے کے بعد تمام کنٹینرز ہٹا کر شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ڈالے گئے گند کو صاف کرنے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے اضافی ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی اور مال روڈ سے معمول سے ہٹ کر کئی اضافی گاڑیوں پر کوڑا اٹھایا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مال روڈ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر تحریک انصاف کے لگائے گئے بینرز اور فلیکسز بھی اتار لئے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات