Live Updates

عمران خان اوئے توئے کی سیاست اور گالی گلوچ میں اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہے ہیں ‘ رانا ثنا اللہ خان

جلسوں میں خواتین کیساتھ بد تمیزی پی ٹی آئی کا ٹریڈ مارک ،خواتین کو اپنی حفاظت کیلئے تدبیریں کرنی پڑتی ہیں

اتوار 4 ستمبر 2016 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے احتساب مارچ کی آڑ میں لاہور کی عوام کو عذاب میں مبتلا کر ان سے عام انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر انتقام لیا ہے ،عمران خان اوئے توئے کی سیاست اور گالی گلوچ میں اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہے ہیں ،جلسوں میں خواتین کیساتھ بد تمیزی تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن گیا ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہاکہ عمران خان کو خود بھی معلوم نہیں کہ وہ سیاست میں کیا گل کھلا رہے ہیں، وہ وقت زیادہ دور نہیں جب اس سیاست کے نتائج انکے اپنے گلے میں پڑے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی میں نہ مانوں کی رٹ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان احتساب کی بات تو کرتے ہیں لیکن اس طرف پیشرفت کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں احتساب کے قانون کیلئے مسودات پیش ہو چکے ہیں وہاں جا کر کیوں اپنا کردار ادا نہیں کرتے ؟لیکن عمران خان سمیت ان کی جماعت میں اتنی اہلیت ہی نہیں کہ وہ کسی بل کی شقوں کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ راناثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان احتساب مارچ کے ذریعے حکومت کو دھچکا دینے جارہے تھے لیکن اس احتجاج نے ان کی اپنی سیاست کو دفن کر دیا ہے ۔

احتساب مارچ ان کی رہی سہی عزت بھی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جہاں پر خواتین کو اپنی حفاظت کیلئے تدبیریں کرنی پڑتی ہیں اور اس پر پی ٹی آئی کی قیادت کو شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کواوئے توئے اور گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں آتا اوران کا یہ رویہ خود ان کی سیاست کا ستیا ناس کر ہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات