لاہور،سرکاری ہسپتالوں میں بلیوں، مکھیوں کے بعد اب کاکروچ کا راج

اتوار 4 ستمبر 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) حکومت کی طرف سے ہسپتالوں کی صفائی اور بہترین انتظامات صرف دعوی ہی نکلا، سرکاری ہسپتالوں میں بلیوں، مکھیوں کے بعد اب کاکروچ کا راج ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں صفائی پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہو پائی،ہسپتالوں کے وارڈز میں کبھی بلیاں ڈیرے ڈال لیتی ہیں تو کبھی مکھیوں کا راج ہوتا ہے اب وارڈز میں کاکروچوں نے قضبہ جمالیا۔

صفائی کا نظام اچھا نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔گائنی وارڈز کے بستر ہوں یا ادویات رکھنے والے ٹیبل کاکروچ ہر جانب اچھلتے کودتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہسپتالوں میں صفائی کے سرکاری عملہ کے علاوہ پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی صفائی کا ٹھیکہ دیا لیکن صورتحال جوں تک توں ہے جس نے مریضوں کو بھی دوہری پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :