صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے،نثار احسن زیدی

جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو کی صدار ت انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس

اتوار 4 ستمبر 2016 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے آ ج ٹاؤ ن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ صوبے میں جس انداز اور حکمت عملی سے ڈینگی لاروے کو کنٹرول کیا اس پر دنیا بھر کے ماہرین بھی حیر ت ز دہ ہیں۔

ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کی جن ممالک میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بے انتہا ہے و ہاں کی حکومتوں نے ا س سلسلے میں ہو رہے پلان ورک بارے مدد بھی طلب کی ہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز برسات کے شروع ہونے پر جمع ہونے والے برساتی پانی کی فوری طور پر نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔

انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں انڈور سپاٹس اور کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آؤٹ ڈور مقامات اورکنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔جہاں بھی لاروا پایا گیا کو فوری تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :