ایل ڈی اے نے شہر بھر سے احتساب مارچ کے بینر،ز پوسٹرز اور پارٹی پرچم اتارلیں

اتوار 4 ستمبر 2016 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور سمیت ایل ڈی اے کی مختلف ٹیموں نے ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان تحریک انصاف کا احتساب مارچ اور احتجاجی جلسہ ختم ہوتے ہی اتوار کا سورج طلوع ہونے سے قبل شہر بھر سے احتساب مارچ سے متعلق لگائے گئے بینرز پورسٹر پارٹی پرچم اور دیگر اشیاء اتارلیں جس کے بعد شہر دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آگیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئیل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے احتساب مارچ اور جلسے کے انعقاد کے حوالے سے بینرزوں فلیکسز پورٹریٹ اور جھنڈوں پر لاکھوں روپے خرچ کیے تھے۔