وفاقی اور صوبائی ملازمین عیدالاضحی پر 9چھٹیاں کریں گے

اتوار 4 ستمبر 2016 16:31

وفاقی اور صوبائی ملازمین عیدالاضحی پر 9چھٹیاں کریں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین اس مرتبہ عیدالاضحی پر مجموعی طو رپر 9چھٹیاں کریں گے۔ جبکہ سرکاری سطح پر حکومت اپنے ملازمین کو صرف3چھٹیاں دے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مقیم پردیسی آبائی علاقوں میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی چھٹیاں منانے کے لئے 9ستمبر بروز جمعہ کو شہر چھوڑ جائیں گے۔

ہفتہ اور اتوار ملازمین کی سرکاری تعطیلات ہوگی پیر کو شہر حج بیت اللہ کی وجہ سے بند رہے گا منگل، بدھ اور جمعرات مورخہ15,14,13عید کی تعطیلات ہونگی اور 16بروز جمعہ کو سرکاری دفاتر میں ہاف ڈے اور 18,17ستمبر بروز ہفتہ اتوار ویکلی تعطیلات کے باعث پردیسی اپنے آبائی علاقوں میں قیام کریں گے۔ جبکہ18ستمبر بروز اتوار کو پردیسیوں کی واپسی مکمل ہوجائے گی۔