مظفرآباد، بین المدارس ملی نغموں کے مقابلے

محکمہ تعلیم شعبہ نسواں نے آزادکشمیر کا نام روشن کر دیا

اتوار 4 ستمبر 2016 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) بین المدارس ملی نغموں کے مقابلے ،محکمہ تعلیم شعبہ نسواں نے آزادکشمیر کا نام روشن کر دیا،نظامت اعلیٰ تعلیم کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلوں میں14سکولوں کی طالبات نے حصہ لیا،گرلز ہائی سٹی مظفرآباد نے پہلی ،گرلز ہائر سکینڈری سکول سہیلی سرکار نے دوسری ،گرلز ہائی سکول مہاجر کالونی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ مقابلوں کی مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تعلیم نسواں محترمہ ناز پروین تھیں،اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر زبیدہ اشرف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیدہ کلثوم ،ڈی ای او تسنیم گل ،عظمت قریشی ،شاہدہ خالق ،خالدہ قریشی ،مصباح اعوان ،ناہید اختر سمیت اداروں کی صدر معلمات ،معلمات اور طالبات نے بھرپور شرکت کی ،ظہور ہ ناز پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول سہیلی سرکار نے میزبانی کی ،ججز کے فرائض عبدالصمد چشتی ،خواجہ طارق شفیع،سرور ساگر نے سر انجام دیے،طالبات نے خوبصورت آوازوں میں ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ ایک طرف ملک کیخلاف باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری طرف ہمارے بچے ملک کے گیت گا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسکن سے محبت انسان کی فطرت میں شامل ہے ،پاکستان سے محبت ہما رے ایمان کا حصہ ہے ،نئی نسل سے ہمیں بہت امیدیں وابستہ ہیں ،آج جب ہر کوئی سرکاری سیکٹرپر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے ،ان حالات میں طالبات کے ٹیلنٹ نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں،مکانیت کی عدم دستیابی کے باوجود ہمارے سکولوں نے بہترین نتائج دیے،نصابی کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی ہماری طالبات کسی سے کم نہیں ،انہوں نے اس موقع پر شاندار کارکردگی پر طالبات اور معلمات کو مبارک باد پیش کیں ،ناظم اعلیٰ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بلدیہ حدود میں 6ستمبر کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے تمام اساتذہ کو سکولوں میں حاضر رہ کر پروگرامات کے انعقاد کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :