خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے پچیس اضلاع میں ایڈہاک بنیاد پر ایک سال کے لئے 875میڈیکل آفیسر ز کی تقرری کردی

اتوار 4 ستمبر 2016 16:28

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے پچیس اضلاع میں ایڈہاک بنیاد پر ایک سال کے لئے 875میڈیکل آفیسر ز کی تقرری کردی گئی ہے۔ جن میں تین سو خواتین میڈیکل آفیسرز شامل ہیں ۔ ایک سال کی بنیاد پر ایڈہاک بنیاد پرتقرری کرنے والے میڈیکل آفیسرز کو دو ہفتے کے اندر اندر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مرحلہ وار طور پر ایک سال کی بنیاد پریہ تقرری کی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ان کی تقرری کی جائیگی ۔ ان کی تقرری چار مراحلوں میں مرحلہ وار طور پرکی گئی ہے ۔ جبکہ تقرری کرنے والے ڈاکٹروں کے تعلیمی اسناد کی چھان بین بھی مکمل کی گئی ہے ۔ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی میں ، نصر اللہ بابر میموریل ہسپتال ، صفت غیورمیمورل ہسپتال میں ان کی تقرری کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :