محکمہ خزانہ پنجاب نے 75000 اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

اتوار 4 ستمبر 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے 75000 اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔45 ہزار پرائمری، 20 ہزار ایلمینٹری اور ہزار سیکنڈری سکولوں کے لیئے بھرتی ہو نگے۔ سکول ایجوکیشن کے سالانہ سیلری بجٹ میں 18 ارب کا اضافہ ہو جائیگا۔وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر صوبائی محکمہ خزانہ نے لاہور اور صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پرپنجاب بھرمیں 75 ہزارنئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جس کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن جلد اشتہاردیگا۔ لاہور اور صوبہ بھر میں 45 ہزار آسامیاں پرائمری ٹیچرز کے لیے مختص ہوں گیں۔ 20 ہزار ایلمینٹری اور 10 ہزار سیکنڈری ٹیچرز بھرتی کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پرائمری ٹیچرز گریڈ نو میں بھرتی کیے جائیں گے جن پر سالانہ 9 ارب 72 کروڑ روپے تنخواہوں اور دیگر مراعات پر خرچ ہوں گے۔

گریڈ چودہ پر 20 ہزار ای ایس ٹی بھرتی ہوں گے جن پر سالانہ 5 ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اسی طرح 10ہزار ایس ایس ٹی پر سالانہ 3 ارب 12 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ مجموعی طور پر 75 ہزار ٹیچرز کے لیے سالانہ 18 ارب روپے سے زائد کا بجٹ رکھا جائے گا۔۔شہر کے بارہ سرکاری سکولوں میں پندرہ سو زائد بھرتیاں کیں جائیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے تقرر تبادلوں کے بعد باقاعدہ حکمت عملی کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں سے خالی اسامیوں کے تفصیلات لی جائیں گی اور انہیں پر بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی گریڈ پالیسی میں تبدیلی نہ لانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری چودھری کاشف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو سرکاری سکولوں میں بھرتی ہونے والے اساتذ? کے گریڈ میں تبدیلی لانی ہو گی۔)ایم سلیمان)

متعلقہ عنوان :