درست ترین ڈیٹا بیس کے حصول کے لیے سپارکو اور حکومت پنجاب میں اشتراک عمل کا فیصلہ
2018 ء میں پاکستان کا مقامی سرچ انجن” عکس پاکستان “لانچ کر دیا جائے گا ۔ڈپٹی چیئر پرسن سپارکو
اتوار 4 ستمبر 2016 16:25
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) خلائی تحقیق کے قومی ادارے ”سپارکو“اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک عمل سے صوبہ پنجاب میں زراعت ،جنگلات، ڈیزاسٹرمینجمنٹ، ٹاؤن پلاننگ ،معدنیات اور کان کنی سمیت مختلف دیگر شعبوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے 100فیصد درست میپنگ اورجیولاجیکل انفارمیشن مینجمنٹ(GIS) سروے کا ڈیٹا بیس استعمال کرکے محکمانہ کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی ۔
اس سلسلے میں ”سپارکو “ کا موجودہ کمیونیکیشن سیٹلائٹ”PAKSAT-1 “ استعمال میں لایا جارہا ہے جسے بھاری سالانہ معاوضے پر فرانس کے مصنوعی سیارے سپاٹ (SPOT) سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہ بات آج سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔(جاری ہے)
ڈپٹی چیئر پرسن سپارکو ڈاکٹر عارفہ لودھی نے اجلا س کو بتایا کہ2018ء میں” سپارکو“ کا اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا جائے گا جس سے انٹر نیٹ پر گو گل ارتھ کے ذریعے مختلف نقشہ جات حاصل کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی بلکہ پاکستان کے تمام ادارے ڈیٹا کلیکشن کے سنٹرلائزڈسسٹم کے طور پر اپنے مقامی سرچ انجن” عکس پاکستان “ کو بلا معاوضہ بروئے کار لا سکیں گے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے کہا کہ پنجاب میں فاریسٹ انونٹری کی تیاری اور مختلف محکموں میں جی آئی ایس لیبارٹریز کے قیام سے معتبر ترین ڈیٹا بیس تک رسائی ممکن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن صوبائی محکموں میں خلائی ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر درست ترین معلومات کاحصول اہمیت رکھتا ہے ، ان محکموں سے منسلک افسران کو سپارکو میں جیولاجیکل انفارمیشن سسٹم کی جدید اپلیکشن سے متعلق ضروری تربیت فراہم کرنے کا بندو بست کیا جائے گا ۔ان میں معدنیات کے ذخائر کی تلاش پر مامور ماہرین ،فاریسٹ میپنگ ، فلڈمیپنگ ، زمین کی پیداواری صلاحیت کا اندازہ لگانے اور کراپ رپورٹنگ سے منسلک ماہرین ، کرائم میپنگ، ماہرین ماحولیات، ہیلتھ مینجمنٹ اوردریاؤں کی گزر گاہوں میں ناجائز تجاوزات کی نشاندہی کے شعبوں میں تعینات افسران شامل ہوں گے۔اجلاس میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ، پنجاب اربن یونٹ ، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ماحولیات اور ٹاؤن پلاننگ کے صوبائی سربراہو ں اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.