پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے وفد کی صوبائی وزیرانیسہ زیب سے ملاقات

اتوار 4 ستمبر 2016 16:24

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے وفد کی صوبائی وزیرانیسہ زیب سے ملاقات کی۔ وفد نے انیسہ زیب کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا، صوبائی وزیر کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔ پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کی وفد نے صوبائی وزیر لیبر ومحنت انیسہ زیب طاہر خیلی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین کے چیئرمین ملک نثار ، جنرل سیکرٹری عبدالسلام ، فرحت اللہ ، اقبال خلیل، عبدالرحمن، سرور خان، مومن خان کے علاوہ لیبر ڈائریکٹر عرفان محکمے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وفد نے لیبر وزیر محنت و افرادی قوت سے پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے آئین میں ترامیم کے حوالے سے گفتگو کی اور یونین کے آئندہ الیکشن کے حوالے سے پر غور و خوض ہوا۔ لیبر ڈائریکٹر نے کہا کہ جب تک آئین میں ترامیم اور الیکشن نہ ہو تو اس وقت تک یہی کابینہ آئین میں ترامیم اور الیکشن کرنے کا پابند رہیگی۔