پشاور اور مردان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی حکومت کوارسال کردی گئی

اتوار 4 ستمبر 2016 16:23

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پشاور اور مردان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی حکومت کوارسال کردی گئی ہے مردان جوڈیشنل کمپلیکس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ اور کرسچن کالونی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنانے کی رپورٹ ارسال کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ اوردیگر اہم سرکاری شخصیات کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کرسچن کالونی میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کاروائی کے بعد دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنایا ہے جبکہ اس سے قبل چارسدہ ، شبقدر ، پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے خصوصی کاروائیوں میں خطرناک دہشت گردوں ، خود کش حملہ آوروں کو گرفتارکیاتھا جن سے خود کش جاکٹس بھی برآمد کئے گئے تھے ۔