اپوزیشن جماعتوں کو اسمبلی کے پلیٹ فورم پر احتجاج کرنا چاہئے،محمد اصغر

لاہورر اور پنڈی بند کرنے سے اربوں کا قومی خزانے کو نقصان پہنچا ،حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے،چیئرمین چیمبر آف کامرس

اتوار 4 ستمبر 2016 16:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈ نگ کمیٹی برائے کسٹم امور کے وائس چیئرمین و ا نجمن تاجران اولڈ الیکٹرک موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے چیئرمین کے محمد اصغر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو اسمبلی کے پلیٹ فورم پر احتجاج کرنا چاہئے ،سڑکوں آنے سے ملک اور عوام کا نقصان ہوتا ہے ، لاہورر اور پنڈی ایک بند کرنے اربوں روپے کا نقصان کسی کا ہو اہے جیسی بھی حکومت ہے اس کو اپنی مدت پوری کرنے دی جائے ، چور راستہ سے اقتدار میں آنے کیا فائد ہو گا کل کو اگر ان کی حکومت آجاتی ہے تو پھر سڑکو کو اور جماعت احتجاج کریگی عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈ ملک میں انارگی پھیلنا اور چین کے ساتھ ہونے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو متاثر کرناہے ان خیالات کا اظہار ملکی سیا سی صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے ناکام ہونگے۔

(جاری ہے)

ملک ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر شخص کو قیام امن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا ۔پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا مشن ملکی ترقی اور عوام خدمت ہے اس کی تکمیل کے لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں ۔ وزیر اعظم کا ستارہ کیمیکلز میں 40 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا افتتاح ملکی ترقی کی طرف ایک قدم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ستارہ کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو حاجی ادریس اور انکی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس پاور پلانٹ سے فیصل آباد شہر میں ترقی کا انقلاب برپا ہو گا ۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے ۔ زبانی جمع خرچ کرنے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا تھا ۔

مسلم لیگ ( ن ) نے اقتدار سنبھالتے ہی ترقی کا عمل شروع کر دیا ہے توانائی پراجیکٹس کے علاوہ دیگر بڑے بڑے پراجیکٹ عوام کی نظروں کے سامنے ہیں ۔انہوں مزید کہا کہ پاک چین تعلقات کو نئی جہت دینے اور مضبوط تر بنانے میں وزیراعلی محمدشہبازشریف کا کردار اور کوششیں قابل تحسین ہے چین کی قیادت نے وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کی حکومت پر جس بھرپور اعتماد کا ظہار کیاہے۔