میر قاسم کو پاکستان سے محبت کی سزا میں پھانسی دی گئی، سراج الحق

پاکستان کی مجرمانہ خاموشی قومی جرم ہے، حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو بھارتی کالونی بنا دیا ،امیر جماعتی اسلامی کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزا پانے والے میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الفرقان میں ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میر قاسم کو پاکستان سے محبت کی سزا میں پھانسی دی گئی۔ بھارت بنگلہ دیش میں محب الوطن کو چن چن کر قتل کروا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزا پانے والے میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میر قاسم علی نے نظریہ پاکستان کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے اسے پھانسی دی گئی۔

میر قاسم علی کو پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی۔ پاکستان کی مجرمانہ خاموشی قومی جرم ہے۔ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو بھارتی کالونی بنا دیا ہے۔ میر قاسم نے پاکستان بچانے کی کوشش کی تھی۔ بھارت بنگلہ دیش میں محب وطن رہنما چن چن کر قتل کروا رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں اسلامی انقلاب ضرور آئے گا۔ سراج الحق نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :