خیبر پختونخوا میں خون بہہ رہا ہے ،پارٹی چیئرمین کنٹینر پر ڈانس لگا رکھا ہے، امیر مقام

اتوار 4 ستمبر 2016 16:21

شانگلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) ن لیگ کی حکومت توانائی بحران کے خاتے کے لئے کام کرر ہی ہے۔ عمران خان خود ایئر کنڈیشنر اورورکر گرمی میں کھڑے ہوتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں لوگوں کا خون بہہ گیا اور پی ٹی آئی کی پارٹی میں ڈانس کیا جاررہا تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم امیر مقام نے شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ورکروں کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں۔ عمران خان خود ایئر کنڈیشنر اور ورکر گرمی میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ایک طرف کام اور دوسری طرف وہی ڈانس اور کنٹینر خیبر پختونخوا میں لوگوں کا خون بہہ گیا اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت لاہور میں ڈانس کر رہی تھی۔ ن لیگ کی حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :