شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا

اتوار 4 ستمبر 2016 16:21

شانگلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختوخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کیمپس کا قیام خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

امن اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ شہر میں یونیورسٹی کے قیام سے علاقے میں لوگوں کے تعلیم کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ بہت جلد یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :