نیلم جہلم سرچارج کی مد میں اربوں روپے وصول کرنے کے باوجود ڈیم نہ بن سکا،

ریجنل چییرمین " اپٹپما" چوہدری حبیب احمد گجر

اتوار 4 ستمبر 2016 16:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن " اپٹپما" کے ریجنل چییرمین چوہدری حبیب احمد گجر نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گذشتہ پچس (25 ) سال سے بجلی کے بلوں میں صنعتکاروں ،تاجروں اورگھریلو صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں اربوں روپے وصول کر چکی ہے مگر ابھی تک ڈیم تعمیر نہیں ہوسکا اور جتنی رقم وصول کی گئی ہے اس سے اب تک کم ازکم 4 ڈیم تو ضرور بن سکتے تھے مگر ایسا نہیں ہوا ،ان خیالات اظہار انہوں نے جنر ل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ایران سے گیس سپلائی لینے کے پراجیکٹ میں ایران نے سرحدی لائن تک اپنا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ پاکستان گورنمنٹ کا اپنے حصے کا کام اپنے ملک میں کرنا باقی ہے حکومت کو بزنس فرینڈلی پالیسی اپنا کر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا چائیے۔

(جاری ہے)

جولائی 2015 سے پہلے کی GIDC رقوم ٹیکسٹا ئل انڈسٹری سے نہ وصول کرنے کے حکومتی فیصلوں کی پاسداری حکومت ارکان کو ضرور کرنی چائیے۔ ان باتوں کا اظہار۔ گورنمنٹ کو چائییے کہ اس طرح کے پراجیکٹ کی تکمیل ملکی خزانہ سے کی جائیں تاکہ عوام پر اس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔لیکن اگر ایسا کرنا ناگزیر ہی تھا تو ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج(EDS ) کی مد میں اربوں روپے سے یہ پراجیکٹ مکمل کیا جا سکتا ہے اس کے لئے GIDC کی صورت میں علیحدہ سے رقوم حاصل کرنا پاکستانی محب وطن عوام سے سراسر زیادتی ہے۔ حکومت کو چائیے کہ ملکی ترقی کے کام بغیر کسی رکاوٹ کے فوری پایہ تکیمل تک پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :