Live Updates

عمران خان اس وقت”ظالما وزیر اعظم بنا دے“ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں‘سلومی رانا

انتخابات اور عدالتوں میں ہاری ہوئی جنگ سڑکوں پر نہیں جیتی جاسکتی راولپنڈی کے شیخ چلی اور مولانا کینیڈی کا اتحاد دوصفروں کا مجموعہ ہے‘کلچرل ونگ کی عہدیدار ومعروف اداکارہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ کی عہدیدار ومعروف اداکارہ سلومی رانا نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت”ظالما وزیر اعظم بنا دے“ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔انتخابات اور عدالتوں میں ہاری ہوئی جنگ کو سڑکوں پر نہیں جیتی جاسکتی۔اہل لاہور نے کنٹینر کی سیاست کو مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

عوام سیاسی جلسوں اور میوزیکل شو کو بخوبی سمجھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی پے درپے جیت پی ٹی آئی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے، کنٹینرپارٹی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سلومی رانا نے کہا کہ راولپنڈی کے شیخ چلی اور مولانا کینیڈی کا اتحاد دوصفروں کا مجموعہ ہے، شیخ چلی کو دن میں بھی اقتدار کے سہانے خواب آتے ہیں۔ سلومی رانا نے کہا کہ عمران خان بے مقصد احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے کب تک عوام کو تکلیف اور مسائل میں مبتلا کرتے رہیں گے، پی ٹی آئی کی سیاست عوامی خدمت نہیں بلکہ ذاتی اقتدار کے لئے ہے کیونکہ عوام کے مسائل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا کل بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :