لاہور کی کامیاب احتساب ریلی حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد ہے ‘ بلال شیرازی

بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی حکمرانوں کاعوام کیلئے تحفہ ہے عوام حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں‘ صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ

اتوار 4 ستمبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ لاہور کی کامیاب احتساب ریلی حکمرانوں کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے ،پاکستان مسلم لیگ نے قائدین کی ہدایت پر احتساب ریلی میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اب بھی مضبوط اور مستحکم جماعت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان اور کرپشن کا خاتمہ اب پوری قوم کی مشترکہ آواز بن چکا ہے ۔حکمران پانامہ لیکس میں اپنے خاندان کی آف شور کمپنیوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ بڑھی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور ہوشربامہنگائی حکمرانوں کا عوام کے لیے تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

اقتدار میں آنے سے قبل 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے ساڑھے تین سال میں بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرسکے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم قابل عمل منصوبہ ہے لیکن حکمران مال بناؤ پالیسی کے تحت مہنگے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں مہنگی بجلی عوام اور صنعتکاردونوں کے مفادات کے خلاف ہے۔چیئرمین واپڈا کو کالا باغ ڈیم کے حق میں اور عوامی مفاد کے منصوبہ پر کام کرنے پر چیئرمین واپڈا سے فارغ کردیا گیاکیونکہ مسلم لیگ ن کالاباغ ڈیم کے خلاف ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے کالا باغ ڈیم نے اپنے منشور سے ہی نکال دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ترجیح میٹرو بس، میٹرو ٹرین ہے جبکہ پورا لاہور بارشوں میں سیلابی پانی میں ڈوب جاتا ہے اور سڑکیں بلاک ہوجاتی ہیں حکمرانوں کی اس کی طرف توجہ نہیں یہی وجہ ہے کہ عوام اب اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور سڑکوں پر ہے جو حکمرانوں کی رخصتی پر ہی واپس جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :