سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری کادورہ مردان زخمیوں کی عیادت کی

اتوار 4 ستمبر 2016 15:51

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے مردان کا دورہ کیااور ڈسٹرکٹ بار عہدیداروں سے تعزیت کی پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے اپنے دورہ مردان میں ڈسٹرکٹ بارعہدیداروں سے تعزیت کی،انہوں نے خود کش حملے کی مذمت کی،بعد ازاں وہ ایم ایم سی اسپتال گئے اور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔