صوابی میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام،چھ کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا،36مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 4 ستمبر 2016 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) صوابی میں پولیس اور حسا س اداروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پریشر ککر میں نصب چھ کلو گرام بم ناکارہ بنادیا،سرچ آپریشن میں چھتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ملک آباد کے علاقے میں قبرستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا اور پریشر ککر میں نصب چھ کلو گرام کے دو بموں کو ناکارہ بنایا گیامختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن،36مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ملا،پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

بنوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن میں چھتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و منشیات قبضے میں لے لیں۔

متعلقہ عنوان :