مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بی ڈی ایس اہلکار شہید ہو گیا

اتوار 4 ستمبر 2016 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بی ڈی ایس اہلکار شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی زرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سیکورٹی اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں بی ڈی یو اہلکار زر باچا زخمی ہوگیا ،زخمی کو فویر طورپر قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی قسم کی گرفتارعمل میں نہیں لائی۔

متعلقہ عنوان :