دو روزہ عالمی حسینیہ کانفرنس29 اور30 ستمبر کو ہوگی

اتوار 4 ستمبر 2016 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) دو روزہ عالمی حسینیہ کانفرنس29 اور30 ستمبر کو ہوگی۔ یہ بات مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کہی گئی جس کی صدارت ڈاکصر غضنفر مہدی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتاگیا گیا کہ گذشتہ38 سال سے امام حسین کونسل عشرہ محرم الحرام سے قبل فرقہ وارانہ اتحاد و یکجہتی کیلئے عالمی حسینیہ کانفرنس کا انعقاد کرتی ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ و دیگر مذاہب کی ممتاز شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ اجلاس میں کانفرنس کے انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں