قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (کل)ہوگا

الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور پاکستان مخالف نعروں پر بحث جاری رہے گی

اتوار 4 ستمبر 2016 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (کل)پیر کو شام پانچ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا پیر کو بھی الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور پاکستان مخالف نعروں پر بحث جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (کل)پیر کو شام پانچ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا دو روز قبل سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا تھا کہ تمام پارلیمانی لیڈرز اور ارکان الطاف حسین کی جانب سے پاسکتان مخالف نعرے کے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن وقت کم ہے ‘ کیا اس بحث کو پیر تک ملتوی کردیں اس حوالے سے ارکان رائے دیں جس پر سید نوید قمر نے رائے دی تھی کہ معاملے پر مزید بحث پیر کو کی جائے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نئی‘ مائنس الطاف ایم کیو ایم کے ارکان بھی اس معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں اس لئے اجلاس پیر کی شام پانچ بجے دوبارہ ہوگا