عید کی چھٹیوں کے دوران ڈینگی سرویلنس کے کنٹی جینسی پلان پر عمل کیا جائے‘علی جان خان

ای ڈی اوزہیلتھ عیدالاضحی کے پیش نظر کانگوکے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں روٹین ایمونائزیش کومزید بہتر بنایا جائے ،پنجاب ابھی تک پولیو فری صوبہ ہے‘ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ

اتوار 4 ستمبر 2016 15:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ای ڈی اوز ہیلتھ عید الاضحی کے پیش نظر کانگو وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کریں اور کانگو کے مریض کا علاج کرتے ہوئے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سٹاف حفاظتی کٹس کا استعمال یقینی بنائیں،ڈینگی کنٹرول کے لئے عید کی چھٹیوں میں ڈینگی سرویلنس کے لئے کنٹی جینسی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے حساس اضلاع میں مائیکرو پلاننگ کے مطابق سرویلنس کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

انہوں نے یہ بات اتوارکے روز ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے کمیٹی روم میں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کی ماہانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید،محکمہ صحت کے سینئر افسران ،چیف منسٹر ہیلتھ روڈمیپ ٹیم،انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرزکے نمائندوں،ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی آئی اوردیگرہیلتھ پروگراموں کے ڈائریکٹر ز نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ عوام کوعلاج معالجہ کی معیاری سہولیات گراس روٹ لیول پر مہیاکرنے کے لئے پرائمری وسکینڈری ہیلتھ کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس پررواں سال میں 5ارب20 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کوبروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ منیجر ز کو زیادہ محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔علی جان خان نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں طبی آلات ومشینری کو آپریشنل رکھنے کے لئے ای ڈی اوز ہیلتھ اپنے اپنے ضلع کے ہسپتالوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں ۔

انہوں نے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔علی جان خان نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم سے ہسپتالوں میں حاضری کی صورتحال میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈسپلن،مانیٹرنگ اورٹرانسپیرنسی میں بہتری آئی ہے جس سے ہسپتالوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ای پی آئی کا جائزہ لیا گیااورویکسینیٹر زکی کارکردگی بارے رپورٹ پیش کی گئی۔چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ ٹیم نے تمام اضلاع کے ہسپتالوں ، ہیلتھ سیکٹرز پر ڈاکٹروں اورسٹاف کی حاضری ،ادویات کی فراہمی،روٹین ایمونائزیشن کوریج اور طبی آلات کے اعدادوشمار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔علی جان خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال اورانتظامی اصلاحات سے ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے،روٹین ایمونائزیشن کی کوریج میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور انسداد پولیو کی بہتر منصوبہ بندی کی وجہ سے پنجاب ابھی تک پولیو فری صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصا پنجاب کو پولیو فری رکھنے کے لئے موجودہ رفتار کے مطابق اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے جاری ترقیاتی سکیموں کی رفتار ،میڈیسن پروکیورمنٹ،ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوبااختیار کرنے ،ٹی بی کنٹرول پروگرام،سی ڈی سی،پرائمری ہیلتھ اینڈ سکینڈری ہیلتھ روڈ میپ پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید نے کہا کہ پنجاب بیماریوں کی روک تھامPrevention پروگرام پر کامیابی سے عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی اوزہیلتھ اورپولیو ورکرز کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس نہیں اور پنجا ب ابھی تک پولیو فری ہے۔انہوں نے افسران کو کہا کہ وہ قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں تاکہ بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :