ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو ویڈیوز پوسٹ کرکے پیسے کمانے کی پیشکش کردی

اتوار 4 ستمبر 2016 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو ویڈیوز پوسٹ کرکے پیسے کمانے کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

اس کے لیے صارفین کو ٹوئٹر کی انگیج ایپ پر جاکر پروگرام میں اپلائی کرنا ہوگا جس کے بعد ویڈیو شیئر کرنے پر ان کے سامنے ایک باکس آئے گا جس پر مارک کرنے سے وہ عندیہ دیں گے کہ وہ اس کی پری رول پروموشن یا اپنی ویڈیوز میں اشتہارات کے اضافے کے لیے تیار ہیں۔اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد صارف کو ملے گا جبکہ 30 فیصد ٹوئٹر خود رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :