رانا ثنا اللہ لاہور میں کاروبار زندگی کھلا رہنے ،پرویز رشید چار ارب کے نقصان کا دعویٰ کر رہے ہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ
عوام کے سڑکوں پر ہونے کے خوف سے حکمرانوں نے کچھ گھنٹوں کیلئے کرپشن کا سلسلہ روکا جس سے ان کا ذاتی نقصان ہوا ‘ رہنما پی ٹی آئی
اتوار 4 ستمبر 2016 15:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ احتساب مارچ کے باعث لاہور میں کاروبار زندگی معطل نہیں ہوا جبکہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کاروبار نہ ہونے سے چار ارب کے نقصان کا دعویٰ کر رہے ہیں ،احتساب مارچ کے باعث تاجر برادری اور معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ عوام کے سڑکوں پر ہونے کے خوف سے حکمرانوں نے کچھ گھنٹوں کیلئے کرپشن کا سلسلہ روکا جس سے ان کا ذاتی نقصان ضرور ہوا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب مارچ کی کامیابی کی خوشی میں اپنے دفتر میں کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ایک طرف حکمران احتساب مارچ کی ناکامی کے دعوے کر رہے تھے اور دوسری طرف بوکھلاہٹ کا یہ عالم تھاکہ (ن) لیگ کے تمام درباریوں نے وقفے وقفے سے پریس کانفرنسیں کر ڈالیں ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف نے عوام کی طاقت سے حکمرانوں کے کرپشن کے قلعے میں دڑاڑ ڈال دی ہے اور انشا اللہ عید کے بعد اگر عمران خان نے رائیونڈ کا رخ کیا تو یہ قلعہ خود بخود زمین بوس ہو جائے گا ۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی ریلی کے حوالے سے خود حکومتی وزراء کے بیانات میں تضاد ہے ۔ (ن) لیگ کے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام نے احتساب مارچ کو مسترد کر دیا اور صوبائی دارالحکومت میں کاروبار کھلا رہا جبکہ رانا ثنا اللہ کے ہمراہ ایک دوسری جگہ پر پریس کانفرنس کرنے والے وزیر اطلاعات پرویز رشید دعویٰ کر رہے ہیں کہ لاہور میں چار ارب کا نقصان ہوا ۔ دونوں رہنما پریس کانفرنس سے پہلے مشاوت کر لیتے تو انہیں سبکی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کارکن رائے ونڈ کا رخ کرنے کیلئے تیار ہیں اورعمران خان کی کال ملتے ہی سفر کا آغاز کر دیں گے ۔شریف خاندان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ چار سوالات کے جوابات دیدیں وگرنہ رائے ونڈ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔مزید قومی خبریں
-
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر انگیز عمل ہے ،سینیٹرفرحت اللہ بابر
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے باہمی اشتراک کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.