ایف بی آر اور ایف آئی اے ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو چکے ،محمود الرشید

حکمران قوم سے ٹیکس لیتے ہیں مگر خود ادا نہیں کرتے، وزیر اعظم نااہل مشیروں اور وزیروں کے بھنور میں پھنس چکے ہیں ، انٹرویو

اتوار 4 ستمبر 2016 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ایف بی آر اور ایف آئی اے سمیت تمام ادارے ملکی دولت لوٹنے اور وسائل کا بے رحمانہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔حکمران قوم سے ٹیکس لیتے ہیں مگر خود ادا نہیں کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عام آدمی اوراشرافیہ کے لئے الگ الگ قوانین بنائے جاتے ہیں وزیر اعظم نااہل مشیروں اور وزیروں کے بھنور میں پھنس چکے ہیں حکمران عوام کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے موٹر وے اور میٹرو بنانے میں مصروف ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک احتساب ان حکمرانوں کے خلاف ہے جنہوں نے ملکی دولت لوٹی اور وسائل کا بے رحمانہ استعمال اپنے ذاتی مفاد کے لئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون صرف غربی کے لئے ہے معمولی چوری پر عام آدمی کو جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن قوم کے اربوں ، کھربوں روپے لوٹنے والے آزاد گھوم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے کرپشن کرنے والوں کا احتساب نہیں کرتے ہیں نیب ، ایف آئی اے ، ایف بی آر سمیت تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف موجودہ جمہوری نظام کو لپیٹنے یا وزیر اعظم کو تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہے بلکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ وزیر اعظم عہدہ چھوڑ کر اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں اگر ہمارا مطالبہ نہیں مانا گیا تو اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے دھرنا اور احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نااہل مشیروں اور وزیروں کی باتوں میں آ کر بھنور میں پھنس چکے ہیں آنے والے دنوں میں حکومت کو آٹے دال چینی کے بھاؤ کا پتہ چل جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہونے کے باوجود مسائل میں گھرا ہوا ہے پنجاب کے عوام تعلیم ، صحت اور صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کسانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے زرعی آلات اور ادویات پر جنرل سیلز ٹیکس نافظ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سیاسی دباؤ کے تحت کام کر رہی ہے پولیس کو بہتر بنانے کے لئے میرٹ پر افسران کی تعیناتی سیاسی دباؤ کو ختم کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو کرپشن سے پاک اور عدل و انصاف پر مبنی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :