مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہود کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔آزاد علی تبسم

اتوار 4 ستمبر 2016 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں حلقہ کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات کے بعد کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے آزاد علی تبسم نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہود کے لئے دن رات کام کررہی ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت اورکارکنوں میں گہرا رابطہ ہے، مسلم لیگ ن کے قائدین عوام کے مسائل تیزی سے حل کررہے ہیں، آزاد علی تبسم نے مزیدنے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان احتجاج کی بے مقصد راہوں پر بھٹکتے رہے جہاں سوائے مایوسی کے انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، عمراں خان انتخابی عمل کے ذریعے ہونے والی تبدیلی تسلیم نہیں کرتے، انہیں چاہیے کہ انتخابی عمل کے ذریعے ہونے والی تبدیلی کو تسلیم کریں اور چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوششیں چھوڑ دیں، پنڈی والاسیاستدان، کینیڈی صاحب اور عمران خان تینوں قائدین عوام کی زندگی اجیرن بنانے کے نقطے پر تو متفق ہیں مگر تحریک کے ایک نام پر متفق نہیں عمران خان نے انتخابات میں ووٹ نہ ملنے پر عوام سے انتقام لینا شروع کر دیا ہے،لاہور اور راولپنڈی میں سیاسی ایڈونچر اور ہٹ دھرمی سے اربوں روپے کا نقصان ہوا اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،تحریک انصاف کے جلسوں کی اب رونقیں پھیکی پڑ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کی ریلی میں جتنے لوگ کنٹینر پر موجود تھے اتنے ہی نیچے تھے ،معلوم نہیں کہ عمران خان کس چیز کا احتساب چاہتے ہیں اگر انہیں کوئی دلچسپی ہے تو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں احتساب کا قانون بنانے کیلئے عملی قدم اٹھا چکی ہیں اور اگر وہ ان دونوں سے مطمئن نہیں تو اسمبلی میں اپنا مسودہ پیش کرسکتے ہیں۔عمران خان ایسا احتساب چاہتے ہیں جو انتخابات میں ان کا مقابلہ کرنے والوں کو راستے سے ہٹا دے۔

متعلقہ عنوان :