عوام نے فیصلہ کردیا اب کرپٹ عناصر کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ،ڈاکٹر نوشین حامد

اتوار 4 ستمبر 2016 15:03

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ کردیا اب کرپٹ عناصر کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سوالوں کے جواب دیں۔ تحریک انصاف کے کامیاب احتجاج نے نئی تاریخ رقم کردی ۔ ہمارا یہ احتجاج حکومت کے خلاف ر یفرنڈم ثابت ہوا ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور عید کے بعد فائنل راؤنڈ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا۔ عوام کو مایوسی سے نجات دلائیں گے اور ملک میں کرپشن کوہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔ن لیگ نے ہمیشہ عوامی کے مفاد کو نظر انداز کیا ہے اور ان سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

تین ستمبر کے احتجاج نے حکمرانوں کی نیند اڑادی ہے اب کرپٹ حکمرانوں کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں لیکن ہم انہیں باہر نہیں بھاگنے دیں گے ،اور ہم نے ہمیشہ ملک کی ترقی کو عزیز جاناانہو ں نے کہا کہ پاناما لیکس پر تمام جماعتیں متحد ہیں ،حکمرانوں کو قومی و ملکی مفادات سے چشم پوشی نہیں کرنے دیں گے۔عوامی مسائل میں عدم دلچسپی اور ملک دشمنوں کے بارے میں رویہ کے باعث ملک میں ہلچل ہے۔عوام حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :