کراچی ، مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون فذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں 35 مشتبہ ملزمان گرفتار

اتوار 4 ستمبر 2016 15:03

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون فذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرکے 35 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔گلبہار کے علاقے جاحی مرید گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاعات پرسرچ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 5 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 10 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،آپریشن میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام تھانوں کی نفری حصہ لے رہی ہے۔

فیروزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوحراست میں لے لیا۔پولیس کیمطابق ملزمان کے قبضے سے نقلی پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان طارق روڈ اور اطراف کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔دوسری جانب جمشید کواٹر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین گینگ وار ملزمان کوگرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ملزمان تین ہٹی کے قریب ٹریفک جام میں رکنے والی گاڑیوں کو بھی لوٹتے تھے، پولیس نیبتایا کہ ملزمان کی شناخت رفیق عرف کارو بلوچ، کاشف اور سہیل عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم رفیق کارو گینگ وار کے بدنام زمانہ ڈاکو سلیم سندھی کا بھانجا بتایا جاتا ہے۔ملزمان کے قبضے سے دستی بم، تین پستول اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔کورنگی صنعتی ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے دو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قتل کے اشتہاری و مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نور محمد ولد گل شیر نے 2011میں کورنگی میں مختیار نامی شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا اور پنجاب کے علاقے راجن پور فرار ہوگیا تھا۔ملزم کے خلاف اسی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 711/2016بجرم دفعہ302/34۔ 109/34 ت پ درج ہے، جس میں ملزم مفرور تھا۔

متعلقہ عنوان :