حکومتی کر پشن اور قر ضے ترقی کی راہ میں ”باردوی سر نگیں “ ہیں “چوہدری محمدسرور

حکمرانوں کی نیت اور دامن صاف ہو تو 4سوالوں کا جواب4منٹ میں دے سکتے ہیں‘اگر ہمیں4سوالوں کے جواب نہ ملے تو عید کے بعد احتجاج کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،کارکنوں سے گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 15:02

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومتی کر پشن اور قر ضے ملکی ترقی کی راہ میں ”باردوی سر نگیں “ ہیں ‘حکمرانوں کی نیت اور دامن صاف ہو تو 4سوالوں کا جواب4منٹ میں دے سکتے ہیں‘اگر ہمیں4سوالوں کے جواب نہ ملے تو عید کے بعد احتجاج کی ذمہ دار حکومت ہوگی ‘(ن) لیگ سوال گندم جواب چنا کی پالیسی پر چل رہی ہے ‘ہم ملک میں افر تفر ی نہیں صر ف کر پشن کا خاتمہ اور احتساب چاہتے ہیں۔

اتوار کے روز اپنی رہا ئش گاہ پر تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جس دن حکمرانوں نے سچ بولا وہ انکے اقتدار کے خاتمے کا دن ہوگا کیونکہ حکمرانوں کو سچ اور احتساب دونوں سے نفرت ہے ‘جھوٹ کے سہارے حکومت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا کوئی بھی مطالبہ آئین وقانون سے ہٹ کر نہیں مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کی توجہ صرف اقتدار بچانے پر مر کوز ہے اور وہ خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں مگر ایسا کسی بھی صورت نہیں ہو سکتا حکمرانوں کو حساب دینا ہی پڑ یگا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے کر پشن سمیت کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی کام نہیں تو کیا تو ہمارے 4سوالوں کا جواب دیکر مسئلہ کو حل کر دیں جب ہمیں ان سوالوں کا جواب مل جائیگا توپھر احتجاج اور دھر نوں کی نوبت نہیں آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحر یک انصاف کے سوالوں کا (ن) لیگ نے جواب نہ دیا تو پھر عید کے بعد احتجاج کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی اوریہ بھی ثابت ہوجا ئیگا کہ حکمرانوں کا دامن صاف نہیں اس لیے ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دے رہے ۔

متعلقہ عنوان :