ایف آئی اے کے اہلکار ہی انسانی اسمگلنگ میں ملوث نکلے ، 5اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج،،ملزمان نے گزشتہ دنوں 3افراد کوجعلی ویزا پر لیبیا بھجوایا تھا۔

اتوار 4 ستمبر 2016 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) ایف آئی اے کے اہلکاروں کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اسلام آباد نے 5اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان پیسے لے کر غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھجواتے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کیاہلکار ہی ملوث نکلے، ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکا خیل کی ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات دے دیں۔ایف آئی اے اسلام آبادنے کارروائی کرتے ہوئے 5اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزمان نے گزشتہ دنوں 3افراد کوجعلی ویزا پر لیبیا بھجوایا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :