دکھنی آئل فیلڈ کھوڑ سے روزانہ ہزاروں لیٹر چور ی ہونے ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچائے جانے کاانکشاف عوامی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے صورتحال کانوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اتوار 4 ستمبر 2016 14:25

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) فتح جنگ میں او جی ڈی سی ایل عملے کی ملی بھگت سے دکھنی آئل فیلڈ کھوڑ سے روزانہ ہزاروں لیٹر چور ی ہونے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچائے جانے کاانکشاف ہواہے جبکہ عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کانوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔ ذرائع کے مطابق فتح جنگ میں قائم دکھنی آئل فیلڈ کھوڑ سے روزانہ لاکھوں روپے مالیت کا ہزاروں لیٹرخام تیل چوری ہوتا ہے جس میں مبینہ طور او جی ڈی سی ایل کا عملہ بھی ملوث ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر کوئی گاڑ ی کروڈ آئل چوری کرتے ہوئے پکڑی جائے تو اسے پولیس کی ملی بھگت سے رشوت دے کر گاڑ ی کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور چورون کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے قومی خزانے کو روزانہ لاکھوں اور مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے کرپشن عروج پر ہے اور اس میں او جی ڈی سی ایل کا عملہ، پولیس اور دیگر افراد بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کانوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے جبکہ کرپشن کے خاتمے کی رٹ لگانے والے سیاستدانوں سے بھی اس سکینڈل کو بے نقاب کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :