Live Updates

عمران خان اپنے ورکروں کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں ایک طرف لوگوں کا خون بہہ رہا تھا، دوسری طرف عمران خان کی ریلی میں مجرے اور ڈانس کیا جارہا تھا،کشمیر،گلگت بلتستان اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست سے سیکھ لینا چاہیے کہ عمران خان کو پوری قوم مستردکرچکی ہے،وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 4 ستمبر 2016 14:25

شانگلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ورکروں کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں ایک طرف لوگوں کا خون بہہ رہا تھا جبکہ دوسری طرف عمران خان کی ریلی میں مجرے اور ڈانس کیا جارہا تھا،کشمیر،گلگت بلتستان اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست سے سیکھ لینا چاہیے کہ عمران خان کو پوری قوم مستردکرچکی ہے۔

اتوار کو وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کے شانگلہ کیمپس کا قیام ہمارا خواب تھا،کیمپس کے قیام پر ہم وزیراعظم اور گورنر کے شکر گزار ہیں،خلوص اور نیک نیتی سے کام میں اللہ تعالیٰ کی مدد شامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں موٹروے،ایکسپریس وے اور سڑکیں بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کام کر رہی ہے اور عمران خان اپنے ورکرز کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں،عمران خان خود ایئر کنڈیشنز اور ورکرز گرمی میں کھڑے ہوئے ہیں،ایک طرف کے پی کے میں لوگوں کا خون بہہ رہا تھا جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کی ریلی میں مجرے اور ڈانس کیا جارہا تھا،کشمیر،گلگت بلتستان اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بری شکست ہوئی ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کے پی کے کی عوام نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا ہے اور پشاور میں عمران خان ریلی سے سوفیصد عوام میرے جلسے میں تھی ۔انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہی ہے کہ نواز شریف کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے،ایک طرف صرف کام،کام اور کام دوسری طرف ڈانس،ڈانس اوربس ڈانس اور وہی کنٹینر ہیں۔عوام اب عمران خان کے دھوکے میں نہیں آئے گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات