آخر کاراپوزیشن کو ایک ہی کنٹینر پرآنا ہوگا‘ سردار لطیف خان کھوسہ
نوازشر یف خود کو بچانے کیلئے سیاسی شہادت کو بھی تر جیح دے سکتے ہیں ‘تحر یک انصاف سے آنیوالے دنوں میں مزید قر بت پیداہوگی ‘گفتگو
اتوار 4 ستمبر 2016 14:25
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ آخر کاراپوزیشن کو ایک ہی کنٹینر پرآنا ہوگا‘نوازشر یف خود کو بچانے کیلئے سیاسی شہادت کو بھی تر جیح دے سکتے ہیں ‘تحر یک انصاف سے آنیوالے دنوں میں مزید قر بت پید اہوگی ‘طاہر القادری کے جائزمطالبات میں انکے ساتھ ہیں ۔
(جاری ہے)
اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ضد اور ہٹ دھر می کی سیاست کر رہی ہے وہ جمہو ریت یا آئین وقانو ن نہیں صرف اپنی کرپشن اور لوٹ مار کی دولت بچا نا چاہتی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ اپوزیشن اگر اپنے اپنے کنٹینرپر بھی سڑکوں پر آئے تو کوئی بات نہیں لیکن موجودہ حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آخر کار متحد ہ اپوزیشن کو ایک ساتھ کنٹینر پر آنا ہوگا اور فیصلہ کن جنگ کسی اور فورم پر نہیں بلکہ سڑکوں پر ہی لڑ جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ساتھ ہماری قر بت پار لیمنٹ میں بہت زیادہے اور آنیوالے دنوں میں سڑکوں پر بھی مزید قربت نظر آئیگی کر پشن کے خلاف اور پانامہ لیکس پر اپوزیشن کا موقف ایک ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.