احتساب مارچ میں منچلوں کی بد تمیزی کا شکار ہونیوالی خواتین کاقیادت کو کارروائی کیلئے خط لکھنے کر فیصلہ

اتوار 4 ستمبر 2016 14:04

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف کے احتساب مارچ میں منچلوں کی بد تمیزی کا شکار ہونے والی خواتین نے پارٹی قیادت کو کارروائی کے لئے خط لکھنے کر فیصلہ کر لیا ۔ تحریک انصاف کا احتساب مارچ اپنے طے شدہ شیڈول سے کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا تھا جس کے باعث کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز بھی لاہور میں منعقدہ احتساب مارچ میں مبینہ طو رپر پی ٹی آئی کے منچلے کارکنوں نے خواتین کارکنوں سے بد تمیزی کی لیکن خواتین نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں پر ڈنڈے برساتے ہوئے انہیں پیچھے دھکیل دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے خواتین کی حفاطت کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود واقعہ ہونے پر مرکزی قیادت نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منچلے کارکنوں کی بد تمیزی کا شکار ہونے والی خواتین نے اس سلسلہ میں قیادت کو احتجاجی خط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کارکنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :