حکومتی کر پشن اور قر ضے ترقی کی راہ میں ”باردوی سر نگیں “ ہیں،چوہدری محمدسرور

حکمرانوں کی نیت اور دامن صاف ہو تو 4سوالوں کا جواب4منٹ میں دے سکتے ہیں ‘ کارکنوں سے گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 14:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومتی کر پشن اور قر ضے ملکی ترقی کی راہ میں ”باردوی سر نگیں “ ہیں،حکمرانوں کی نیت اور دامن صاف ہو تو 4سوالوں کا جواب4منٹ میں دیا جا سکتا ہے ،اگر جواب نہ ملاتو عید کے بعد کی صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ،(ن) لیگ سوال گندم جواب چنا کی پالیسی پر چل رہی ہے،ہم ملک میں افر تفر ی نہیں صر ف کر پشن کا خاتمہ اور احتساب چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی رہا ئشگاہ پر تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جس دن حکمرانوں نے سچ بولا وہ انکے اقتدار کے خاتمے کا دن ہوگا کیونکہ حکمرانوں کو سچ اور احتساب دونوں سے نفرت ہے ۔عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا کوئی بھی مطالبہ آئین وقانون سے ہٹ کر نہیں مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کی توجہ صرف اقتدار بچانے پر مر کوز ہے اور وہ خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں مگر ایسا کسی بھی صورت نہیں ہو سکتا حکمرانوں کو حساب دینا ہی پڑ یگا ۔