چمر کنڈ صافی میں بم دھماکہ بی ڈی ایس اہلکار شہید

اتوار 4 ستمبر 2016 14:03

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) چمر کنڈ صافی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بی ڈی ایس کا اہلکار شہید ہو گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے چمرکنڈ صافی دھماکا ہوا ہے ، دھماکے کی زد میں آکر بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکارزخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بم ڈسپوزل سکواڈ کے گشت کے دوران ہوا ، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :