سیکیورٹی الرٹ احتساب ریلی کو ناکام بنانے کی کوشش تھی شوکت یوسفزئی
جتنا حکومت پانا ما معاملے میں پیچھے جائیگی یہ چیز آگے آئے گی انٹرویو 2018 کے عام انتخابات تک تحریکِ انصاف پاناما جیسے بڑے مسئلے کو زندہ رکھے گی رہنما
اتوار 4 ستمبر 2016 14:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی ریلی کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری کرنے کا مقصد محض احتساب تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہاکہ حکومت کی خواہش تھی کہ کسی طرح سے تحریک انصاف کے مارچ میں کم سے کم لوگ شرکت کریں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر روڈ بند کیے تاہم اس کے باوجود بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اتنی رکاوٹوں کے بعد بھی عوام کا باہر آنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ لوگ اب حکومت پر اعتبار نہیں کرتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جو پنجاب میں ساکھ تھی اسے خود انھوں نے ختم کردیا۔(جاری ہے)
پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جتنا حکومت اس معاملے میں پیچھے جائے گی یہ چیز آگے آئے گی، کیونکہ ہم اس کو چھوڑ نہیں سکتے۔
انھوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات تک تحریکِ انصاف پاناما جیسے بڑے مسئلے کو زندہ رکھے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے پاناما لیکس میں شامل 350 پاکستانی شخصیات کو نوٹس جاری کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نوٹسز جاری کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ایف بی آر یہ بھی بتائے کہ یہ نوٹسز کس قانونے تحت جاری کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.