ایف آئی اے کی کارروائی بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

اتوار 4 ستمبر 2016 13:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنے والے ریحان بٹ کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ریحان بٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں اغوابرائے تاوان کا مقدمہ درج ہے، اسی مقدمے میں مفرورہونے کی وجہ سے اسے بلیک لسٹ قراردیا گیا تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔