Live Updates

طاہر القادری اور عمران خان انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ ایجنڈے پر کام کررہے ہیں مسلم لیگ (ن)

اتوار 4 ستمبر 2016 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ ایجنڈے پر کام کررہے ہیں عوام نے افراد تفری اور فساد پھیلانے والوں کو مسترد کر دیا ہے تحریک انصاف کے چیئر مین اور عوامی تحریک کے سربراہ دونوں جھوٹے شخص ہیں کنٹینر پر موجود لوگ چور دروازے سے اقتدار میں آناچاہتے ہیں پاکستان کے عوام کامیاب نہیں ہونے دینگے عمران خان کو وزیراعظم بنے کا شوق ہے خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ یہ احتساب ریلی نہیں عمران خان کا مقصد اقتدار ہے کنٹینر پر موجود لوگ چوردروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور ریلیاں زحمت بن رہی ہیں کنٹینر پر لوگ زیادہ اور سڑکوں پر کم ہیں طلال چوہدری نے کہاکہ مولوی طاہر القادری اور عمران خان دونوں جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں طاہر القادری کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے جھوٹے دعویٰ سچ ثابت کریں میں اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دونگا انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اللہ تعالیٰ کے بعد عوام کو جوابدہ ہے یہ لوگ کون ہوتے ہیں جواب مانگنے والے ؟انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات اور آزاد کشمیر میں پاکستانی عوام نے پی پی آئی کو مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہاکہ احتجاج کی پے درپے تحریکیں ناکام ہو رہی ہیں۔ عمران خان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس طرح کی ڈیڈلائن پہلے پوری ہوئی نہ اب ہو گیہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں۔ عوام اور عدالتوں کے سامنے ناکام ہونے والا ایسی باتیں کرتا ہے۔

قادری صاحب یورپ کے بعد سب سے زیادہ فنڈ بھارت سے اکٹھا کرتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہ اکہ طاہرالقادری کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں اگر وہ سچے ہیں تو دعوت قبول کریں۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ عمران خان کے پاس اگر ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے عمران اور ان کے ساتھ موجود سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان رائیونڈ میں جانے کی باتیں کرکے کیا روایت ڈال رہے ہیں نواز شریف پاکستان کے تیسرے بار وزیر اعظم بنے ہیں عوام ان کے ساتھ ہیں عوام نے زمان پارک اور بنی گالا کا رخ کرلیا تو یہ کیا کریں گے ؟ انہوں نے کہاکہ ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست چھوڑ دیں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان اور طاہر القادری دونوں انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں وہاں کہتے ہیں کہ ہمیں پیسے دیں ہم دو سو شہروں میں عوام کا سمندر لے آئیں گے ؟انہوں نے کہاکہ یہ دونوں پاکستان کی ترقی اور پاکستان کے دشمن ہیں اور دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک فوج ضرب عضب میں مصروف ہے اور طاہر القادری کیا باتیں کررہا ہے ؟ طاہر القادری دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے اور جو منہ میں کہتے رہتے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ رائے ونڈ جایا کریں تاکہ وہ اسلامی تعلیمات کو سمجھ سکیں۔ مسلم لیگ کے رہنما محمدزبیرنے کہاکہ تمام احتجاج اور ریلیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ پاناما لیکس ہو یا بہانہ لیکس، جو بھی مسئلہ ہوگا وہ قوانین کے تحت حل ہوگا۔ محمد زبیر نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آرپرغلط الزام لگایاگیاہے۔دانیال عزیز نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کو صرف اقتدار کی ہوس ہے۔عمران خان کو وزیراعظم بنے کا شوق ہے۔ دانیال عزیز نے بتایاکہ لاہورمیں سیکیورٹی ان کی حفاظت کیلئے بڑھائی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :