لاہورہائی کورٹ کے نئے اوقات کار پر ل سے عملدرآمد شروع ہوگا

اتوار 4 ستمبر 2016 13:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) لاہورہائی کورٹ کے نئے اوقات کارپر ( پیر ) سے عملدرآمد شروع ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب عدالت عالیہ کے بنچ پیر سے جمعرات صبح 9سے دوپہر 2 جبکہ جمعے کو دوپہر ایک بجے تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پیرسے جمعرات لاہورراولپنڈی، ملتان اوربہاولپور میں ہائی کورٹ کی عدالتیں صبح 9سے 2بجے اورجمعے کے روزایک بجے تک کام کریں گی جبکہ عدالتی کارروائی میں11بجے سے ساڑھے 11بجے تک وفقہ ہوا کرے گا۔اس کے علاوہ عدالت عالیہ کا رجسٹرارآفس اوردیگر دفاترصبح 9بجے سے سہ پہر4بجے تک کھلا کریں گے۔ عدالت عالیہ کے نئے اوقات کار کا اطلاق آج 5ستمبر تک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :