افتخار محمد چودھری کی مردان آمد ، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے حواصلے پست نہیں کر سکتے ، سابق چیف جسٹس

اتوار 4 ستمبر 2016 13:31

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لئے مردان پہنچ گئے ۔ زخمی وکلاء کے لئے صحتیابی کی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ اقدامات اور بزدلانہ حملوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

یہ لوگ بزدل ہیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں اور اس ناسور کے خاتمے سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے مردان پہنچنے پر وکلاء نے سابق چیف جسٹس کا شاندار استقبال بھی کیا اور مردان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :