کومبنگ آپریشن جاری:چمن سے 3مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 4 ستمبر 2016 13:29

چمن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء)بلوچستان کے علاقے چمن میں حساس اداروں نے گل دارا باغیچہ کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کرکے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے تینوں مشتبہ افراد کوتفتیش کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کو مزید تیز کردیا گیا ہے اور اس دوران زیادہ تر خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں تاکہ دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کو بھاگنے کا موقع نہ ملے سکے۔واضح رہے کہ شہرمیں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری ہے۔