ایف آئی اے کے اہلکاروں کا انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف،مقدمات درج

اتوار 4 ستمبر 2016 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) ایف آئی اے کے اہلکاروں کا انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسلام آبادنے 5اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ میں شفٹ سپر وائزر انسپکٹر ضیا الحسن ،جنرل چیکر سب انسپکٹر قاری ارشد ،ہیڈ کانسٹیبل فیصل کہوٹ شامل ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر عظمت اور سب انسپکٹر شبانہ کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ۔مقدمے میں 3ایجنٹس اردشیر ،کامران اور ارسلان کا نام بھی شامل ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکا خیل نے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات کردی ۔ملزمان پیسے لیکر غیرقانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھجواتے تھے۔ملزمان نے گزشتہ دنوں 3اشخاص کوجعلی ویزا پر لیبیا بھجوایا ۔

متعلقہ عنوان :