Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن (کل) دو روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

اتوار 4 ستمبر 2016 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن (کل) پیر کو دو روزہ دورے پر کراچی جائیں گے،6ستمبر کو کراچی میں پاکستان زندہ باد کے نام سے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نتھیاگلی کا دورہ ملتوی کرکے (کل)پیر کو دوروزہ دورہ پر کراچی جائیں گے،عمران خان کراچی میں پاکستان اسٹیل ورکرز کے احتجاج میں بھی شرکت کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل نے کہا کہ تحریک انصاف 6ستمبر کو کراچی میں پاکستان زندہ باد کے نام سے جلسہ کرے گی جہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات